: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض،4مئی(ایجنسی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اپنے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ راکان کی دارالحکومت ریاض کے اسکینڈری اسکولوں میں شاندار کامیابی پر اپنی خوشی ضبط نہ کرسکے اور بھری محفل میں بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوگئے۔ ریاض میں اسکینڈری اسکول سے فارغ
التحصیل ہونے والے طلباء طالبات کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں دیگر بچوں کے والدین کی طرح شہزادہ راکان کی طرف سے ان کے والد بزرگوار شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دوسرے والدین کی طرح بچوں کے لیے اپنا خصوصی پیغام بھی دیا۔شاہ سلمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں یہاں صرف راکان کے والد کی طرف سے نہیں بلکہ تمام بچوں کے والدین کی حیثیت سے حاضر ہوا ہوں"۔